کراچی (نوائے وقت رپورٹ) پی ٹی آئی نے رینجرز کے خصوصی اختیارات میں توسیع کیلئے سندھ اسمبلی سیکرٹریٹ میں قرارداد جمع کرا دی۔ پی ٹی آئی کے رہنما خرم شیرزمان کی قراداد کے متن کے مطابق رینجرز کو خصوصی اختیارات میں 3 ماہ کے بجائے طویل مدت کیلئے توسیع۔ خصوصی اختیارات کے دائرے کو پورے صوبے تک وسیع کرنے کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔