کراچی(صباح نیوز)سندھ ہائیکورٹ نے پاکستان سٹیل میں اربوں روپے کی کرپشن کیس میں سابق چیئرمین پاکستان سٹیل معین آفتاب سمیت 65 ملزموں کی عبوری ضمانت کی توثیق کردی۔منگل کو پاکستان سٹیل میں اربوں روپے کی کرپشن کیس کی سندھ ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی۔ دوران سماعت نیب کا عدالت میں دلائل دیتے ہوئے کہنا تھا ملزموں کے خلاف نیب کورٹ میں ریفرنس دائر کردیا گیا ہے۔ریفرنس کے مطابق سابق چیئرمین معین آفتاب نے دوہزار نو میں ڈیلرز کو فائدہ پہنچانے کیلئے مصنوعات سستے داموں فروخت کیں، جبکہ سستے داموں مصنوعات کی فروخت سے قومی خزانے کو 378 ملین روپے کا نقصان پہنچا۔عدالت نے کرپشن کیس میں معین آفتاب سمیت 65 ملزمان کی عبوری ضمانت کی توثیق کرتے ہوئے ملزمان کا پاسپورٹ واپس کرنے کا حکم دے دیا، جبکہ سات ملزمان کی پلی بارگین کی درخواست منظور کرلی گئی۔
سٹیل ملز کرپشن کیس : سابق چیئرمین سمیت 65 ملزموں کی عبوری ضمانت کی توثیق
Jan 18, 2017