بلال یٰسین کے گوجرانوالہ میں چھاپے، 2 مٹھائی کی دکانیں، ٹافی، نمکو کی 2 فیکٹریاں سیل

لاہور (نیوزرپورٹر) صو بائی وزیر خوراک بلال یاسین نے گوجرانوالہ شہر کے مختلف علاقوں میں مٹھائیوں کے پروڈکشن یونٹس‘ ہوٹلوں‘ بچوں کی ٹافیوں ‘ نمکو اور سلانٹی تیار کرنے والی فیکٹریوں کا اچانک دورہ کیا۔ صوبائی وزیر نے مٹھائیوں ‘ بچو ں کی ٹافیوں ‘ بسکٹوں میں ناقص و غیر معیاری اجزاء ‘ گھی اور ٹیکسٹائل کلر استعمال کرنے پر سلمان سویٹس اور سیالکوٹ سویٹس کے پروڈکشن یونٹس کے علاوہ جے جے فوڈ اندسٹری‘ کیپری ٹافی میکرز کو سیل کر دیا۔ انہو ں نے جے جے فو ڈ انڈسٹری اور کیپری ٹافی میکرز کے مالکان کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کرنے کا حکم دیا۔ صو بائی وزیر نے مغل محل ہوٹل کے کچن کی صفائی کی ناقص صورتحال ‘ زائد المیعاد تیل استعمال کرنے اور گوشت پر ٹیگ نہ لگانے پر سیل کرنے جبکہ شیلٹن ہوٹل کے مالک کو ایک لاکھ روپے جرمانے کا حکم دیا اسی طرح شہباز تکہ شاپ اور میاں فوڈ انڈسٹری کو وارننگ جاری کی۔ یہ احکامات انہو ں نے گوجرانوالہ کے 5 گھنٹے طویل ہنگامی دورے کے دوران اچانک چھاپوں کے موقع پر جاری کئے اس موقع پر ڈائریکٹر فو ڈ اتھارٹی رابعہ حیدر‘ ڈپٹی ڈائر یکٹر فو ڈ بدر رمیض کے علاوہ فو ڈ اتھارٹی سپیشل برانچ اور مقامی انتظامیہ کے افسران بھی موجود تھے۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...