ڈسٹرکٹ اےجوکےشن اتھارٹی کا قےام، تنخواہےں 23 سے 25 جنوری تک ادا کرےں، حکومت پنجاب

Jan 18, 2017

راولپنڈی (عزےز علوی) پنجاب مےں بلدےاتی اداروں کے قےام کے بعد اضلاع مےں قائم کی گئی ڈسٹرکٹ اےجوکےشن اتھارٹی کے قےام کے بعد ملازمےن کی تنخواہوں ، پنشن ، جی پی فنڈ اور دےگرواجبات مےں تعظل کے خاتمے کےلئے حکومت پنجاب نے منگل کے روز سٹےٹ بےنک آف پاکستان کو خط لکھ دےا جس مےں مرکزی بےنک سے کہا گےا ہے کہ وہ پنجاب لوکل گورنمنٹ اےکٹ2013 ءکے تحت اضلاع کے اکاﺅنٹس دفاتر کے بند ہونے سے ملازمےن کو تنخواہوں ، پنشن ، جی پی فنڈ سمےت دےگر واجبات کی ادائےگی ممکن نہےں رہے اس لئے حکومت پنجاب نے فوری فےصلہ کےا ہے کہ 31 دسمبر2016 ءسے جو مالی امور ڈسٹرکٹ اکاﺅنٹس کے دفاتر مےں ختم کئے گئے ہےں ےکم جنوری 2017 ءسے جو نےا سسٹم لاگو کےا گےا ہے اس سے سب سے بڑا ابہام ےہ بنا ہے کہ ملازمےن اپنی تنخواہےں اور دےگر واجبات وصول نہےں کر پا رہے چنانچہ اس صورتحال سے نکلنے کےلئے سٹےٹ بےنک آف پاکستان اور نےشنل بےنک ملازمےن کی تنخواہےں 23 جنوری سے 25 جنوری تک ادا کرےں اور اس سلسلے مےں ڈسٹرکٹ اکاﺅنٹس آفس کے وہ اکاﺅنٹ مختصر مدت کےلئے چلائے جائےں جنہےں اتھارٹی کی تشکےل کے بعد بند کےا گےا تھا جبکہ جو ادائےگےاں چےکوں کی سلسلے مےں ہونی تھےں وہ بھی رکی ہوئی ہےں وہ ادائےگےاں بھی سٹےٹ بےنک اور نےشنل بےنک ےکم فروری سے چار فروری تک ادا کردےں تاہم چار فروری کے بعد کسی چےک پر کوئی ادائےگی نہ کی جائے ۔

مزیدخبریں