راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت مےں مختلف کےسوں کی سماعت ہوئی پولیس نے زاہد خان وغیرہ 12ملزمان کو عدالت مےں پیش کرکے بتایا کہ ملزمان کے خلاف ساﺅنڈ اینڈ سیکےورٹی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیاکواونچی آواز میں موسیقی لگا کر ڈانس کر رہے تھے جس کے خلاف اہل علاقہ نے شکایت کی پولیس نے رےڈ کےا تو ملزمان نے حملہ کرکے فائرنگ کردی جس سے ایک راہگےر بھی زخمی ہوگےا ملزمان سے تفتیش درکار ہے فاضل عدالت نے پولےس کو ملزمان کا دس روزہ جسمانی رےمانڈ دے دےا خصوصی عدالت نے سی ٹی ڈی کے مذہبی منافرت کو ہوا دےنے کے مقدمہ مےں ملزم فےض الرحمٰن کو پےش کرکے پانچ روزہ مزےد جسمانی رےمانڈ کی درخواست کی جو منظور کرلی گئی عدالت نے کالعدم تنظیم کے پمفلٹ تقسیم کےس مےں ملزم عبدالواحد اور دھماکہ خیز مواد برآمدکےس مےں ملزم اسد محمود وغیرہ کی سماعت شروع کی تو بتایا گیا کہ مقدمات کا چالان ابھی تک پیش نہیں کیا گیاجس پر عدالت نے تفتیشی آفیسر کو ہدایات دیں کہ آئندہ تاریخ پیشی پر مقدمات کا ہر صورت چالان پیش کیا جائے سماعت 31جنوری تک ملتوی کر دی گئی خصوصی عدالت نے تھانہ مری کے اغواءبرائے کے تاوان کےس مےںمغوی بچے اور دوسرے گواہ کو طلب کرنے کی درخواست منظور کرکے 25جنوری کو طلب کرلیا خصوصی عدالت نے تھانہ وارث خان کےس میں ملزمان محمد خالد وغیرہ کی سماعت شروع کی تو ملزمان نے اپنے کونسل کے ذریعے23ATAکے تحت درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ پولیس نے مقدمہ میں جو دہشت گردی کی دفعہ لگائی ہے اس کا اس میں اطلاق نہیں ہوتا استدعا ہے کہ مقدمہ سے دہشت گردی کی دفعہ کو حذف کیا جائے عدالت نے درخواست سماعت کیلئے منظور کرکے سماعت 30جنوری تک ملتوی کر دی ملزمان کے خلاف پولیس نے بےنظیر ہسپتال کی ایمر جنسی میں گھس کر فائرنگ کرنے، ہنگامہ آرائی کرنے اور امن وامان کی صورتحال کو خراب کرنے پر دہشت گردی کی دفعہ سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا خصوصی عدالت نے تھانہ صادق آباد کی پولیس چوکی پر دستی بم پھینکنے کے مقدمہ کی سماعت بغیرکسی کارروائی کے 25جنوری جبکہ سانحہ چواءسیدن شاہ میں ملوث 26ملزمان کی درخواست ضمانتوں پر سماعت ملتوی کر دی گئی عدالت نے تھانہ صادق آبادکےس مےں ملزمان وسیع اللہ وغیرہ کیس کی سماعت شروع کی تو بتایا گیا کہ وکیل حاضر نہیں ہے جس کی وجہ سے سماعت ملتوی کر دی گئی، ملزمان پر الزام ہے کہ انہوں نے پولیس چوکی پر دستی بم سے حملہ کیا اور فرار ہو گئے تھے عدالت نے سانحہ چواءسیدن شاہ میں ملوث وسیم رضا وغیرہ 26ملزمان کی جانب سے دائر درخواست ضمانتوں پر سماعت مزید کارروائی کیلئے 19جنوری تک ملتوی کر دی۔
مذہبی منافرت کےس، ملزم فےض الرحمٰن کی پانچ روزہ مزےد جسمانی رےمانڈ کی درخواست منظور
Jan 18, 2017