لاہور(کلچرل رپورٹر) تحریک استقلال کے بانی ائیر مارشل (ر)محمد اصغر خان کی 97 ویں سالگرہ گزشتہ روز منائی گئی۔ لاہور ہائی کورٹ میں اس سلسلے میں ایک تقریب منعقد کی گئی اور کیک کاٹا گیا۔ کیک کاٹنے والوں میں استقلال پارٹی کے سربراہ سید منظور علی گیلانی، حنیف گورائیہ، احمد اویس، عبدالرشید قریشی، لاہور ہائی کورٹ بار کے صدر رانا ضیاء الرحمان، راجہ ذوالقرنین، منظور بھٹی، امتیاز رشید قریشی شامل تھے۔