نئی دہلی (آن لائن) مقبوضہ کشمیر کے بعد ریاست آسام میں بھی پاکستان کا پرچم لہرا دیا گیا جس سے مودی سرکار کو ایک اور خفت کا سامنا ہے۔ آسام میں مقامی پولیس کے حکام نے بتایا کہ علیحدگی پسند پاکستان کا جھنڈا لہرا کر حالات خراب کرنا چاہتے ہیں جبکہ اس حوالے سے 2 افراد کو حراست میں بھی لے لیا گیا ہے۔