اسلام آباد(آن لائن) وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کیخلاف عدالتی کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی ہے ۔ منگل کو ایڈووکیٹ شاہد حامد کی جانب سے دائر کردہ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا عمران خان ان کیخلاف جھوٹے الزامات کو بار بار دہرا رہے ہیں جبکہ ملک کی اعلیٰ عدلیہ میرے کیخلاف تمام الزامات مسترد کرچکی ہے۔ عمران خان بھی جانتے ہیں میرے خلاف الزامات جھوٹے ہیں۔ درخواست میں مزید کہا گیا ۔ لاہور ہائیکورٹ ایف آئی اے کی رپورٹ کو 1997ء میں مسترد کرچکی‘ اعترافی بیان سے پہلے اور بعد میں ملٹری حراست میں تھا 2013ء اور 2014ء میں ہائی کورٹ ان الزامات کو دوبارہ مسترد کرچکی ہے۔ عمران خان کے بے بنیاد الزامات لگانے کیخلاف کارروائی کی جائے۔