ویلینس (اے ایف پی) نومنتخب صدر ٹرمپ کی جانب سے روس کی حمایت میں م¶قف کے تناظر میں مسقبل کے معاملات کے حوالےسے غیر یقینی صورتحال پیدا ہونے کے بعد امریکہ اور بالٹک ریاستوں ایسٹونیا اور لتھوانیا میں فوجی معاہدے پر دستخط ہو گئے ہیں۔ لٹویا نے بھی سینکڑوں امریکی فوجیوں کے سٹیٹس کے حوالے سے معاہدہ کیا ہے جس کے تحت رواں برس امریکی فوج کو لٹویا میں تعینات کیا جائے گا۔ اس سے قبل گزشتہ ہفتے واشنگٹن نے 3500 فوجیوں کی آرمرڈ بریگیڈ کو بھی پولینڈ، بالٹک ریاستوں، رومانیہ، بلغاریہ اور ہنگری میں بھیجا تھا۔ روس نے الزام لگایا ہے نیٹو روس کا گھیرا کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ لتھوانیا کے وزیر دفاع نے کہا امریکی فوجیوں کا یہاں ہونا ہمارے مفاد میں ہے۔