سیالکوٹ :ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ ڈاکٹر آصف طفیل نے کہا ہے کہ پرائس کنٹرول کمیٹی کی جانب سے اشیائے خورد نوش کی مقررہ قیمتوں پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کیلئے پرائس مجسٹریٹس کو متحرک کیا جائے گا۔ ضلع سیالکوٹ میںگراں فروشوں، ملاوٹ کنندگان اور غیر معیاری اشیائے خورد نوش کے کاروبار میں ملوث افراد کا سختی سے محاسبہ کیا جائے گا عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالنے والوں سے کسی قسم کی رورعایت نہیں برتی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلعی پرائس کنٹرول کمیٹی سیالکوٹ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ ڈاکٹر عمر شیر چٹھہ ، سیکرٹری ضلعی پرائس کنٹرول کمیٹی سیالکوٹ محمد ارشد، اسسٹنٹ ڈائریکٹر صارفین کونسل رانا عبدالطیف، صدر انجمن صارفین خواجہ طارق محمود کے علاوہ تاجر تنظیموں کے نمائندگان نے شرکت کی ۔اجلاس میں اشیائے خورد نوش کی قیمتوں کا از سر نو جائزہ لیا گیا اور ان کی نئی قیمتیں مقرر کی گئیں ۔
گرانفروشوں، ذخیرہ اندوزوں، ملاوٹ مافیا کا محاسبہ کریں گے: آصف طفیل
Jan 18, 2017 | 23:12