گلگشت پولیس نے شوہر کو پکڑ لیا‘ حکام نوٹس لیں: ذکیہ

ملتان (کرائم رپورٹر) تھانہ بی زیڈ کے علاقہ سیداں والا بائی پاس کی رہائشی ذکیہ بی بی نے اپنی بیٹی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ڈیہڑ چوک کے قریب ہوٹل بنا رکھا ہے چند روز قبل اس کا شوہر محمد اکبر اور وہ ہوٹل پر موجود تھے کہ پولیس گلگشت نے ہوٹل پر آ کر اس کے شوہر کو پکڑ لیا جس کے بعد بی زیڈ یو پولیس کے اہلکاروں نے ہوٹل کی توڑ پھوڑ کی ذکیہ بی بی نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا اس بارے پولیس کا کہنا ہے کہ ذکیہ بی بی اور اس کے خاوند نے سرکاری اراضی پر قبضہ کر رکھا ہے جبکہ محمد اکبر درجنوں مقدمات میں ملوث ہے اور پولیس کی حراست میں ہے۔

ای پیپر دی نیشن