انتظار احمدقتل، جوڈیشل انکوائری کیلئے سیکریٹری داخلہ کاہائیکورٹ کو خط

کراچی (وقائع نگار)وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کے حکم پر سیکرٹری داخلہ نے سندھ ہائیکورٹ کے رجسٹرار کو خط لکھا ہے ،خط میں نوجوان انتظاراحمد کے قتل کی جوڈیشل انکوائری کی درخواست کی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق خط میں واقعے کی حاضر سروس جج سے انکوائری کروانے کی درخواست کی گئی ہے۔اس سے قبل ترجمان وزیراعلی سندھ کا کہنا تھا کہ وزیر اعلی سندھ نے انتظاراحمد کے والد سے ٹیلی فون پربات چیت کی اوران کو یقین دہانی کرائی تھی کہ جیسا وہ کہیں گے ویسا ہی کیا جائے گایاد رہے کہ ڈیفنس میں پولیس اہلکاروں کے ہاتھوں قتل ہونے والے انتظار احمد کے والد اشتیاق احمد نے پولیس کی تفتیش پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے واقعے کی جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ کیا تھا۔

ای پیپر دی نیشن