لاہور (سٹاف رپورٹر+ نوائے وقت رپورٹ) نیب لاہور نے آشیانہ ہائوسنگ سکیم میں مبینہ کرپشن پر وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کو 22 جنوری کو طلب کرلیا ہے اس حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کو نیب آفس میں طلبی کے نوٹسز جاری کردئیے گئے ہیں۔ نوٹسز 4 مختلف ایڈریسز پر بھیجے گئے جس میں 7 کلب جی او آر ون، 96ایچ ، 180 ایچ اور 181 ماڈل ٹائون لاہور کے ایڈریس شامل ہیں۔ نیب کی جانب سے وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کو 22 جنوری کو صبح10 بجے نیب آفس میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔