مکرمی! میں ایک غریب محنت کش ہوں ہمارے گھر کے قریب ایک شخص نے الحفیظ ہائوسنگ سوسائٹی فیز 1 بنا رکھی ہے اس ہائوسنگ سوسائٹی کا کوئی راستہ نہیں تھا اس پر اس نے اہل علاقہ کو کہا کہ آپ 40 فٹ کا راستہ ہمیں دے دیں تو میں تمام قانونی سہولتیں دوں گا اگر ایسا نہ کیا تو دس کروڑ روپے ہر جانہ دوں گا اس کالونی کا رقبہ 225 کینال ہے جب کہ ایل ڈی اے کے قانون کے مطابق 100 کنال پر 2 کنال قبرستان اور 7.3 کنال رقبہ پارک بچوں کے کھیلنے کے لئے مخصوص ہوتا ہے۔ لیکن یہاں پارکوں کی زمین کمرشل پلاٹ کر کے فروخت کی جارہی ہے۔ قبرستان کی جگہ پر بھی پلاٹ بنا دئے گئے ہیں۔ اور ایل ڈی اے سے ملی بھگت کر کے اپنی زمین 100 کنال سے کم پاس کروائی ہے تاکہ قبرستان کیلئے جگہ نہ دینی پڑے جبکہ کل رقبہ 255 کنال ہے۔ اہل علاقہ کی طرف سے اس فراڈ کی طرف توجہ دلانے پر پہلے بدمعاشوں سے ان کو پٹوایا گیا اور بعد میں سیدھی فائرنگ کی گئی جس سے میں شدید زخمی ہو کر ہسپتال داخل رہا اس واقعے کی F.I.R متعلقہ تھانے میں درج ہے اہل علاقے کا مطالبہ ہے کہ جو اس نے ہم سے وعدے کئے تھے وہ پورے کرے۔ جبکہ اب یہ بدمعاش کرائے کے غندوں سے جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہا ہے ہمیں تحفظ دیا جائے اور اس کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔ (محمد اقبال ولد عبدالمجید آرائیں، ہائوس نمبر 346 علی ٹائون، لاہور0323-4255322 0322-4808838)
چیف جسٹس سے داد رسی کی اپیل
Jan 18, 2018