اسلام آباد(صباح نیوز) تحریک انصاف کی منحرف رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی نے کہا ہے کہ عمران خان، آصف زرداری اور طاہرالقادری ملک کی تباہی کے ذمہ دار ہیں، عمران خان، آصف زرداری اور طاہرالقادری میں اور طالبان میں کوئی فرق نہیں ہے، آصف زرداری سندھ اور عمران خان کے پی کے کے ڈاکو ہیں، عمران خان روڈ بند کر کے مریضوں کو مار کے وزیر اعظم بننا چاہتا ہے، جہانگیر ترین کا صرف نام ہے پیسہ خیبر پی کے کی کرپشن سے آتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف کی منحرف ممبر قومی اسمبلی عائشہ گلالئی نے پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ عائشہ گلالئی نے کہا کہ لاہور میں عمران خانہ بدوش، طاہر القادری اور آصف زرداری نے دھرنا دیا مال روڈ کو بند کرکے لاہور کے شہریوں کو تکلیف میں مبتلا کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے ان کو سٹیج لگانے کی اجازت کیسے دے دی۔ عمران خان نواز شریف سے دشمنی ہے تو کیا اس کی دشمنی میں لاہور کے شہریوں سے انتقام لو گے۔ لاہور کے شہریوں کا کیا قصور ہے اس ملک میں سرمایہ کاری کون کرے گا۔ قاتل کے بجائے سزا دوسروں کو دینے کی کوشش کی جارہی ہے۔ مردان میں لڑکی کا قتل ہوا اس پر عمران خانہ بدوش کا کوئی بیان نہیں آیا۔ شریفاں بی بی انصاف مانگ رہی ہے۔ لاہور کی عوام مجھے بلائیں ان تینوں کا علاج ڈنڈا ہے ان لوگوں کو زندہ پکڑنا ہے اور جیلوں میں ڈالنا ہے۔ کینیڈین شہری یہاں صرف پارٹ ٹائم کے لیے آتا ہے۔
عمران، زرداری اور قادری کا علاج ڈنڈ ا ہے: عائشہ گلالئی
Jan 18, 2018