اسلام آباد (صباح نیوز) اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے لاہور میں اپوزیشن جماعتوں کے مشترکہ جلسے اور دھرنے پر ممکنہ ردعمل کے پیش نظر وفاقی دارالحکومت میں جلسے، جلوسوں، مجالس اور دیگر سرگرمیوں پر دو ماہ کیلئے پابندی عائد کر دی ہے۔ پابندی عائد کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ وفاقی دارالحکومت بھر میں لائوڈ سپیکر، کیسٹ پلئیر سسٹم اور دیگر سانڈ سسٹم کے ذریعے تقاریر پر سترہ مارچ تک مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف دفعہ 144 کے تحت کارروائی کی جائے گی کیونکہ اس طرح کی سرگرمیوں سے شہریوں کے جان ومال کا تحفظ مشکل ہے۔
اسلام آباد ضلعی انتظامیہ نے جلسے‘ جلوسوں پر 2ماہ کیلئے پابندی لگا دی
Jan 18, 2018