لاہور (نامہ نگار) مال روڈ پر متحدہ اپوزیشن کے جلسے کے دوران پولیس کانسٹیبل دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک ہو گیا ہے۔ مال روڈ فیصل چوک پر متحدہ اپوزیشن کے جلسے کے دوران سکیورٹی پر تعینات کانسٹیبل 54 سالہ مظہر اقبال کو دل کا دورہ پڑ گیا۔ اسے طبی امداد کے لئے ہسپتال لے جایا گیا۔ جہاں ڈاکٹرز نے اس کی موت کی تصدیق کر دی ہے۔ کانسٹیبل مظہر اقبال تھانہ پرانی انار کلی میں تعینات تھا۔ اس کے ساتھیوں کا کہنا تھا کہ مظہر اقبال کی طبیعت خراب تھی، اس کے باوجود اسے ڈیوٹی پر تعینات کر دیا گیا۔