مقبوضہ بیت المقدس(اے ایف پی) بھارت اسرائیل کے ساتھ منسوخ کی گئی اینٹی ٹینک میزائل ڈیل کے حوالے سے دوبارہ مذاکرات پر تیار ہوگیا ہے۔ یہ بات اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے دفتر سے جاری ایک بیان میں بتائی گئی ہے۔ نیتن یاہو ان دنوں بھارت کے دورے پر ہیں اور انہوں نے کہا تھا کہ بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی 2014 ء کے معاہدے پر نظر ثانی کیلئے تیار ہیں۔ اس سے قبل بھارت نے اسرائیل سے اینٹی ٹینک میزائل خریدنے سے انکار کردیا تھا تاہم نیتن یاہو کے دورہ کے دوران بھارتی رویے میں تبدیلی آئی ہے۔