لاہور (این این آئی) متحدہ اپوزیشن کے مال روڈ پر احتجاجی جلسے کے لئے پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کی خواہش پر نیا ترانہ منظر عام پر آگیا ۔نیا ترانہ ڈی ولی سنز اور شاعر قیصر ندیم گڈو نے تیار کیا ہے جس میں ماڈل ٹائون شہداء اور قصور میں زیادتی کے بعد قتل ہونیوالے معصوم زینب کیلئے انصاف کا تقاضہ کیا گیا ہے ۔ ترانے کے بول ’’سر پہ کفن باندھے میدان میں نکلے ہیں ، قاتل کے ایوانوں کو ہم ڈھانے نکلے ہیں۔ ظالمو جواب دو ظلم کا حساب دو ، نہیں تو ہو گا اب دمادم مست قلندر…قصور کی زینب کا قصور تو بتلائو، قاتل جو اس کا ہے سولی پہ لٹکائو‘‘ہیں ۔
’’ ظالمو جواب دو ظلم کا حساب دو‘‘ احتجاجی جلسے کیلئے طاہرالقادری کی خواہش پر نیا ترانہ منظر عام پر آگیا
Jan 18, 2018