دنیاپور (نامہ نگار )این اے 154لودھراں1ضمنی الیکشن ، دو امیدواروں عمیر بلوچ اور میاں شفیق آرائیںنے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے ، اب مسلم لیگ ن پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی سمیت 11امیدواروں میں مقابلہ ہوگا تفصیل کے مطابق 12فروری کو ہونے والے این اے 154لودھراں1کے ضمنی الیکشن کے لیے کل 13امیدواروں میں سے دو نے اپنے اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے ہیں جس کے بعد اب مقابلے میں 11امیدوار باقی رہ گئے ہیں یوں ضمنی الیکشن پی ٹی آئی کے علی خاں ترین اور مسلم لیگ ن کے امیدوار رکن صوبائی اسمبلی عامر اقبال قریشی کے والد سیداقبال شاہ ،پیپلز پارٹی کے محمد علی بیگ کے علاوہ باقی رہ جانے والے امیدواروں میں وزیر مملکت عبدالرحمن خاں کانجوکے برادر نسبتی سعد خورشید کانجو ،ساجد انعام طور، نفیس احمد،عبدالمجید،حافظ محمد صدیق، اوصاف علی،ملک اظہر سندیلہ اورفداحسین شامل ہیں ادھر آج امیدواروں کو انتخابی نشانات الاٹ کیے جائیں گے۔
مسلم لیگ (ن)، تحریک انصاف، پیپلز پارٹی سمیت 11 امیدواروں میں مقابلہ ہو گا
Jan 18, 2018