اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پی پی پی کے سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ دانیال عزیز میرے خلاف ہتک عزت کے دعویٰ کرنے کا شوق پورا کر لیں۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پی پی پی‘ پی آئی اے کی نجکاری کی مخالفت کرتی رہے گی۔ پی آئی اے کے ملازمین کے ساتھ احتجاجی تحریک شروع کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت بتائے کہ پی آئی اے کو کیسے بیچا جا رہا ہے۔ کیا پی آئی اے کو خریدنے والے حکومت کے فرنٹ مین نہیں ہیں۔ حکومت پی آئی اے کا ٹرانزیکشن سٹرکچر پارلیمنٹ میں پیش کرے۔ پی آئی اے کی کارکردگی پر بہت جلد وائٹ پیپر جاری کیا جائے گا۔