ابوالحسن اصفہانی روڈ، شادی میں ہوائی فائرنگ سے لڑکا جاں بحق

کراچی (کرائم رپورٹر)ابولحسن اصفہانی روڈ پر شادی کی تقریب کے دوران ہوائی فائرنگ کی زد میں آکر 15سالہ لڑکا جاں بحق ضابطے کی کارروائی کے لاش اسپتال منتقل ،تفصیلات کے مطابق منگل اور بد ھ کی درمیانی شب سچل تھانے کی حدود ابوالحسن اصفہانی رروڈ میمن نگر میں مکان نمبر A-86کے قریب شادی کی تقریب جاری تھی جہاں ہونے والی فائرنگ سے 15 سالہ حسین ولد محمد رفیق جاں بحق ہوگیا ۔فائر نگ کی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو اپنی تحویل میں لینے کے بعد جائے وقوعہ سے تمام شواہد اکٹھے کیے بعدازاں لاش کو ضابطے کی کارروائی کیلئے اسپتال منتقل کردیا ۔پولیس نے بتایا کہ مقتول لڑکے کے کزن کی شادی کی تقریب جاری تھی جس میں ہوائی فائرنگ کی گئی ہوائی فائرنگ کی زد میں آکر حسین ہلاک ہوگیا مقتول محمد حسین چار بہن بھائیوں میں سب سے چھوٹا اور ساتویں جماعت کا طالبعلم بتایا جاتا ہے ۔پولیس نے کہا ہے کہ ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی گئی ہے ۔مذکورہ واقعہ کی تمام پہلوؤں سے تفتیش کی جارہی ہے اس میں ملوث ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے ۔

ای پیپر دی نیشن