لاہور، جلسے میں خطاب کی دعوت نہ ملنے پر ایم کیو ایم پاکستان کاوفد ناراض ہو کر چلاگیا

لاہور ( آئی این پی ) لاہور کے مال روڈ پر عوامی تحریک کے زیر اہتمام اپوزیشن کے مشترکہ جلسے میں خطاب کی دعوت نہ ملنے اور نظر انداز کیے جانے پر ایم کیو ایم پاکستان کا ناراض ہو کر چلا گیا۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز مال روڈ جلسے میں متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے وفت کو نظر انداز کر دیا گیا اور اظہار یکجہتی کے لئے آنے والے رہنمائوں ساجد حسن اور دیگر کو نہ تو پروٹوکول دیا گیا اور نہ ہی ان کو خطاب کی دعوت دی گئی جس پر وہ مایوس اور ناراض ہو کر سٹیج سے اٹھ کر چلے گئے کہ پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفی کمال کو خطاب کی دعوت دی گئی اور ہمیں نہیں۔ ہم تو پارٹی سربراہ فاروق ستار کی ہدایت پر اظہار یکجہتی کے لئے آئے تھے ۔ واضح رہے کہ ایم کیو ایم پاکستان نے اے پی سی کے اعلامیے میں وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور رانا ثناء اللہ کے استعفے کے مطالبے سے اتفاق نہیں کیا تھا۔

ای پیپر دی نیشن