اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) وزیر داخلہ پروفیسر احسن اقبال نے ملک کی سیکورٹی صورتحال اور بارڈر مینجمنٹ کے جائزہ کیلئے سول آرمڈ فورسز کی کمانڈ کانفرنس کی صدارت کی۔ اجلاس میں فرنٹیئر کانسٹیبلری، پاکستان رینجرز سندھ و پنجاب، فرنٹیئر کور، گلگت بلتستان سکاؤٹس، پاکستان کوسٹ گارڈ کے کمانڈرز اور وزارت داخلہ کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ وزیر داخلہ نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے پاکستان کی ترقی اور سیکورٹی میں سول آرمڈ فورسز کے کردار کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے بارڈر مینجمنٹ اور ملک میں امن و امان کی صورتحال کی بہتری کیلئے سول آرمڈ فورسز کی خدمات کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ خطہ کو درپیش جیو سٹرٹیجک چیلنجوں کے تناظر میں ملک کے استحکام اور امن کے تحفظ کیلئے بہترین حکمت عملی کی بنیاد پر سول آرمڈ فورسز کو آپریشنل سطح پر تیاری رکھنی چاہئے، ہماری معیشت ترقی کر رہی ہے، سی پیک کے مواقع سے فائدہ اٹھانے کیلئے استحکام اور سلامتی کا تحفظ ضروری ہے۔
وزیر داخلہ کی زیرصدارت سول آرمڈ فورسز کی کمانڈ کانفرنس
Jan 18, 2018