سٹاک مارکیٹ میں تیزی کارجحان، سرمایہ میں 73 ارب روپے کا اضافہ

Jan 18, 2018

کراچی(کامرس رپورٹر) پاکستان سٹاک ایکسچینج میںتیزی کا رجحان برقرار رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 419.29 پوائنٹس کے اضافے سے 43358.97 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں 73 ارب 70 کروڑ 44 لاکھ 20 ہزار148 روپے کا اضافہ رونما ہوا تاہم تجارتی حجم میں 57 کروڑ 63 لاکھ80 ہزار 889 روپے کی مندی ریکارڈ کی گئی۔ اسی طرح خرید و فروخت میں 95 لاکھ 45 ہزار500 حصص کا خسارہ ہوا۔ کاروباری ہفتے کے تیسرے روزبدھ کو سرمایہ کاروں نے مثبت رویہ اختیار کیا جس کے باعث پی ایس ایکس میںتیزی کا رجحان برقرار رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 419.29 پوائنٹس کے اضافے سے43000، 43100، 43200 اور 43300 کی چار بالائی نفسیاتی حدوںکو عبور کرتے ہوئے 43358.97 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس 230.22 پوائنٹس کی تیزی سے21983.50 پوائنٹس پر بند ہوا۔ اسی طرح کے ایس سی آل شیئر انڈیکس میں 264.44 پوائنٹس کا اضافہ رونماء ہوا جبکہ کے ایم آئی 30 انڈیکس میں768.07 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی۔ مارکیٹ میں مجموعی طور پر 386 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 256 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 110 کمپنیوں کے حصص کے بھائو میں مندی اور20 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ مجموعی طور پر 15 کروڑ 13 لاکھ 37 ہزار 730 حصص کا کاروبار ہوا جس کا تجارتی حجم 6 ارب 64 کروڑ 59 لاکھ 50 ہزار 476 روپے رہا۔ مارکیٹ کیپیٹل 88 کھرب 80 ارب 48 کروڑ 38 لاکھ 66 ہزار 694 روپے سے بڑھ کر 89 کھرب 54 ارب 18 کروڑ 82 لاکھ 86 ہزار 842 روپے ہوگیا۔

مزیدخبریں