کے فور منصوبے کی تاخیر سے کراچی والے پانی کوترس رہے ہیں ، متحدہ پاکستان

کراچی( خصوصی رپورٹر)متحد ہ قومی مو ومنٹ پاکستان کے اراکین سندھ اسمبلی نے فر اہمی آب کے منصوبے k-4کی تکمیل میں غیر معمو لی تا خیر پر اپنی گہر ی تشویش کا اظہا ر کر تے ہو ئے اپنے ایک بیان میں کہاکہ کر اچی کے شہر ی طویل عر صہ سے پانی کی بوند بو ندکو تر س رہے ہیں ایسے میں k-4کے منصوبے کی لا گت 51ارب تک جا پہنچی ہے جہا ں سندھ حکو مت کی نا اہلی اور بد انتظا می کا منہ بولتا ثبو ت ہے پاکستان پیپلز پا رٹی گز شتہ دس سالو ں سے سندھ کے اقتدار سے چمٹی ہو ئی ہے اور عوام کا معیار زند گی بہتر ہو نے کے بجا ئے انحطاط کا شکا ر ہے غربت کا یہ عالم ہے کے تھر میں بچے بھو ک سے مر رہے ہیں سندھ کے شہر ی علا قوں کے عوام سے امتیازی سلو ک روا رکھا جا رہا ہے جو کہ آئین سنگین کی خلا ف ورزی ہے ۔اراکین سندھ اسمبلی نے چیف جسٹس آف پاکستان ،چیف جسٹس سندھ ہا ئی کو رٹ اور وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عبا سی سے مطا لبہ کیا کہ کر اچی کے شہر یو ں کو بنیا دی سہولیات فر اہم کر نے والے منصوبو ں کو جلد تکمیل کیلئے مداخلت کر ئیں تا کہ شہر ی سکھ کا سانس لے سکیں سندھ کی بدعنو ان اور متعصب حکو مت نہ تو گز شتہ دس سالو ں میں عوام کیلئے کچھ کر سکی ہے نہ آئندہ کچھ کر سکے گی اور 2018ء کے عام انتخا با ت سندھ حکو مت کیلئے یوم حساب ثا بت ہو نگے ۔

ای پیپر دی نیشن