چوہدری نثار علی خان کا موقف سچ پر مبنی ہوتا ہے، راجہ طاہرکیانی

گوجرخان (نامہ نگار)سیاسی سماجی شخصیت راجہ طاہر کیانی نے کہا ہے کہ چوہدری نثار علی خان کا موقف سچ پر مبنی ہوتا ہے جنہوں نے ہمیشہ ملکی خیرخواہی کی بات کی ان پر تنقید کرنے والے سیاسی دراصل اپنا قد بڑھانے میں مصروف ہیں ،چوہدری نثار علی خان نے پارٹی پرچم بلند رکھا ، ثابت قدم رہے اور اصولوں پر کبھی سمجھوتہ نہ کیا ،ان پر انگلی اٹھانے والے پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں چوہدری نثار علی خان جیسی عظیم شخصیت کے خلاف کوئی بات برداشت نہیں کرینگے ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں وہ گزشتہ روز پوٹھوہار پریس کلب کے صحافیوں سے بات چیت کررہے تھے انہوں نے کہا کہ چوہدری نثار علی خان محب الوطن ،معاملہ فہم اور اصولی موقف پر قائم رہنے والے لیڈر ہیں ان پر تنقید برداشت نہیں کی جائے گی انہوں نے کہا کہ پرویز رشید بوکھلاہٹ کا شکار ہیں انہوں نے کہا کہ چوہدری نثار علی خان کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہمیں اس بات پر فخر ہے ۔

ای پیپر دی نیشن