اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) سپریم کورٹ آف پاکستان نے سوشل سیکورٹی اور سپیشل ایجوکیشن کے ملازمین کو صحت الاونس دینے کا حکم دیدیا ۔عدالت نے وزارت کیڈ کی اپیل خارج کرتے ہوئے قرا دیا کہ ملازمین کو پہلے صحت الاو¿نس دیا جاتا رہا ،الاونس منقطع کرنے کا جواز قابل قبول نہیں ہے ۔چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے وزارت کیڈ کی اپیل پر سماعت کی ۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے ان اداروں کے ملازمین بھی صحت کی سروسسز فراہم کرتے ہیں،بظاہران ملازمین کو الاونسنہ دینا امتیازی سلوک ہے،عدالتی فیصلے سے پانچ سو ملازمین صحت الاو¿نس سے مستفید ہوں گے،تمام ملازمین ایک ایک ہزار روپے اکٹھا کریں، ملازمین جمع رقم سے ڈھائی لاکھ شوکت خانم اور ڈھائی لاکھ فاطمی فاونڈیشن کو ڈونیشن دیں۔ عدالت نے ہائیکورٹ کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے حکومتی اپیل خارج کردی۔