وفاقی دارالحکومت میں جلسے، جلوسوں، مجالس اور دیگر سرگرمیوں پر دو ماہ کیلئے پابندی عائد

اسلام آباد( وقائع نگار) اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے لاہور میں اپوزیشن جماعتوں کے مشترکہ جلسے اور دھرنے پر ممکنہ ردعمل کے پیش نظر وفاقی دارالحکومت میں جلسے، جلوسوں، مجالس اور دیگر سرگرمیوں پر دو ماہ کیلئے پابندی عائد کر دی ہے۔ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے دفترسے جاری ہونیو الے نوٹیفکیشن میں وفاقی دارلحکومت میں آئندہ دوماہ کے لیے جلسے، جلوسوں، مجالس اور اس طرح کی دیگر سرگرمیوں پر پابندی عائد کردی گئی ہے ۔ ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ وفاقی دارالحکومت بھر میں لاؤڈ سپیکر، کیسٹ پلئیر سسٹم اور دیگر ساؤنڈ سسٹم کے ذریعے تقاریر پر سترہ مارچ تک مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف دفعہ 144 کے تحت کارروائی کی جائے گی کیونکہ اس طرح کی سرگرمیوں سے شہریوں کے جان ومال کا تحفظ مشکل ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...