شمالی کوریاسے مذاکرات کے موقع کابھرپور فائدہ اٹھائیں گے: جنوبی کوریا

جنوبی کوریانے کہاہے کہ وہ آنکھیں کھلی رکھ کر شمالی کوریا کے ساتھ اعلی سطح ملاقات جاری رکھے گا۔جنوی کوریاکا بیان شمالی کوریاکے بارے میں عالمی انتباہ کے بعد آیا ہے جس میں کہاگیاہے کہ شمالی کوریا اپنے جوہری پروگرام کو جاری رکھنے کے لیے وقت حاصل کرنے کے لیے مذاکرات کا کھیل کھیل رہاہے۔برطانوی نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے جنوبی کوریا کی وزیرخاجہ کینگ کیونگ وا نے کہاکہ ہم مذاکرت کے موقع سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھائینگے۔ ہم سے زیادہ بہتر شمالی کوریاکو کوئی نہیں جانتا اور ہم اس سے دہائیوں سے نمٹتے آرہے اور اس کے ساتھ ہمارے مذاکرات شروع اور ختم ہوتے رہتے ہیں۔ان کاکہناتھا کہ حالیہ ماضی میں ہمارا شمالی کوریا سے کوئی رابطہ نہیں تھا، لہذا اب ہمارے لیے موقع ہے جس کا ہم بھرپور فائدہ اٹھائینگے۔خاتون وزیرخارجہ نے کہا کہ آپ مذاکرات کے حوالے سے بہت سے مفروضوں پر بات کرسکتے ہیں کہ یہ کیوں مذاکرات کررہے ہیں۔ شمالی کوریاکے فیصلہ ساز بھی اپنے عمل کے حوالے سے مذاکرات کی پیمائش کررہے ہونگے۔انھوں نے کہا لیکن ہم سب کے باوجود مذاکرات کے موقع سے بھرپور فائدہ اٹھائینگے۔

ای پیپر دی نیشن