پاکستان بحریہ کا دورہ خیر سگالی قطر

رپورٹ: مراد علی شاہدؔ دوحہ قطر

پاکستان بحریہ افواج پاکستان کی ایسی شاخ ہے جو بحیرہ عرب کے پاکستانی ساحلی علاقہ 1046 کلو میٹر کی حفاظت اور دفاع کے لئے ہمہ وقت چاک و چوبند اور مستعدپائی جاتی ہے،اس لئے کہ پاکستان بحریہ کا منشور ہی یہ ہے کہ’’ہمت کا علم،اللہ کا کرم،موجوں پہ قدم‘‘علاوہ ازیںدورحاضر میں بیرون ممالک میں سفارتی تعلقات اور مشترکہ بحری مشقوں میںشمولیت اختیار کرنا بھی پاک بحریہ کے عزائم و فرائض شامل ہے۔اسی سلسلہ میںپاکستان بحریہ کے چار بحری جہاز بشمول خیبر،مددگار،راہ نورد،ژوب جذبہ خیر سگالی کے تحت حمد انٹرنیشنل بندرگاہ لنگر انداز ہیں۔جن کے دورہ کا مقصد جذبہ خیر سگالی،مضبوط باہمی تعلقات و روابط اور مشترکہ انٹی پائریٹ ایکسرسائز میں اپنا اپناکردار ادا کرنا ہے۔’’خیبر‘‘کے عرشہ پر ایک مختصر تقریب و عشائیہ پاک قطر کے مضبوط دفاعی روابط کی عکاس دکھائی دی کہ جس میں خصوصی طور پر کموڈور شیخ حمد الدوسری نے شرکت فرما کر اس بات کا بین ثبوت دیا کہ پاکستان اور قطرایک دوسرے کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں،تقریب کا اہتمام سفارت خانہ پاکستان نے کیا ۔تقریب کے مہمان خصوصی شیخ حمد الدوسری تھے ۔تلاوت قرآن پاک کے بعد دونوں مملک کے قومی ترانے پڑھے گئے جبکہ کموڈور ایم سلیم نے استقبالیہ پیش کرتے ہوئے مہمان خصوصی شیخ حمد الدوسری اور سفارت خانہ پاکستان کے چارج ڈی افئیرمراد بصیر اور کموڈور عرفان تاج کا شاندار استقبالیہ اور عشائیہ پر شکریہ ادا کیا اور مزید کہا کہ پاکستان اور قطر کے دفاعی معاملات میں تعلقات کچھ نئی بات نہیں ہے بلکہ تینوں افواج میں ہم باہم تعاون ،امن کا احیا اوردیگر شعبوں میں مشترکہ طور پر کام کر رہے ہیں۔ہمارا دورہ خیر سگالی بھی اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے۔تقریب میں قطر اور دیگر ممالک کے دفاعی وفود کی شرکت دو طرفہ تعلقات اور تعاون کی غمازی کر رہے تھے جبکہ سفارخانہ کے نمائندگان ،پاکستانی کمیونٹی کے افراد کی بھر پور شرکت افواج پاکستان سے محبت کا ایک عملی نمونہ پیش کر رہے تھے ۔پاکستان زندہ باد،افواج پاکستان زندہ باد

ای پیپر دی نیشن