نوازشریف کو ہٹانے کے نوٹیفکیشن کیخلاف درخواست جسٹس شاہد کریم نے سماعت سے معذرت کر لی

Jan 18, 2019

لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے نواز شریف کو وزارت عظمیٰ سے ہٹانے کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کے خلاف دائر درخواست کی سماعت سے معذرت کر لی۔ جسٹس شاہد کریم نے ذاتی وجوہات کی بنا پر کیس کی سماعت سے معذرت کر لی اور کیس مزید سماعت کے لئے واپس چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کوواپس بھجوا دیا۔ مقامی شہری غلام یاسین بھٹی نے موقف اختیار کر رکھا ہے کہ الیکشن کمشن نے 28 جولائی کو غیر قانونی طور پر نواز شریف کو ڈی نوٹیفائی کیا۔ آئین کے آرٹیکل 95 اے کے تحت وزیراعظم کو صرف عدم اعتماد کی تحریک کے ذریعے ہی ہٹایا جا سکتا ہے۔
معذرت

مزیدخبریں