پاکستان کو کئی چیلنجز کا سامنا، معاشی سرگرمیاں سست روی کا شکار، مزید امداد لینا پڑے گی: عالمی ادارہ

Jan 18, 2019

کراچی(آن لائن) حکومت کو معاشی اصلاحات کے مشکل فیصلوں میں دشواری کا سامنا ہے۔عالمی ریٹنگ کے ادارے فیچ سلوشن نے پاکستان کی معیشت پر رپورٹ جاری کر دی۔عالمی ریٹنگ کے ادارے فیچ سلوشن کے مطابق شرح سود میں اضافے سے نجی شعبے کے قرضوں کے حصول میں کمی آئے گی، رپورٹ میں بتایا گیا پاکستان کو کئی چیلنجز کا سامنا ہے، معاشی سرگرمیاں سست روی کا شکار ہورہی ہیں۔رپورٹ کے مطابق حکومت کو اصلاحات کےلئے سخت فیصلوں میں دشواری کا سامنا ہے۔ موجودہ حکومت عالمی مالیاتی اداروں کو چھوڑ کر دیگر ذرائع سے قرض لے رہی ہے جس سے مستقبل میں مزید مشکلات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔عالمی ریٹنگ کے ادارے فیچ سلوشن کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کی بحالی پر تعجب نہیں ہوگا، روپے کی قدر میں استحکام کےلئے مزید امداد کی ضرورت پڑے گی۔
عالمی ادارہ

مزیدخبریں