نئی دہلی (صباح نیوز) بھارت کا کہنا ہے کہ دہشت گردی اور مذاکرات ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے۔ وزیر خارجہ سشما سوراج نے میڈیا سے گفتگو میں الزام لگایاکہ جب تک پاکستان سرحدپر دراندازی بند نہیں کرے گا، اس وقت تک اس سے کسی بھی گفت و شنید کا کوئی سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ پرواسی بھارتیہ دیوس میں پاکستانی وفد کو مدعو کرنے یا اس کے کسی بھی طرح کے تعاون کے ایک سوال کے جواب میں وزیر خارجہ نے کہا اس طرح کی چیزیں اس وقت ہی ہوتی ہیں جب دونوں ممالک میں دو طرفہ اچھے تعلقات وابستہ ہوں جب ہم ایک دوسرے سے بات ہی نہیں کرتے پھر ایسا کیوں کر ممکن ہے۔
سشماسوراج درفطنی
دہشتگردی اور مذاکرات ایک ساتھ نہیں چل سکتے: بھارتی وزیر خارجہ کی درفنطنی
Jan 18, 2019