شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی)ماڈل واداکارہ نیناں سونیناں بٹ نے کہا ہے کہ چین اور پاکستان کے فنکاروں پر مشتمل ایک فلم بنائی جارہی ہے جس میں چائنہ کی ٹاپ ہیروئن جوئی اور پاکستان سے ہیرو سفیان پرفارم کرینگے اس کی شوٹنگز شمالی علاقہ جات سمیت دیگر صحرائی علاقوں میں بھی ہوگی جس میں وہ بطور معاون خصوصی کام کریں گی ۔ اس طرح کے پراجیکٹ سے پاکستانی فلم انڈسٹری کو سنبھالا ملے گا۔پاکستانی لوکشنز پر شوٹنگ کے علاوہ اردو ڈبنگ سے پاکستانی شائقین محظوظ ہونگے ۔