لاہور(کامرس رپورٹر )مولاناشوکت علی روڈ کی کار ڈیلرز ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری یاسر جاوید ڈار نے کہا ہے کہ منسٹری آف کامرس کی طرف سے امپورٹڈ گاڑیوں پرجاری کردہ نئے ایس آراوکومسترد کرتے ہیں ،حکومت اپنے اس فیصلے کو فوری طورپرواپس لے۔ان خیالات کا اظہارگزشتہ روز انہوں نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ نئے ایس آراوپرعملدرآمد کی صورت میں مقامی گاڑیوں پر اون کئی گناہ بڑھ جائے گا اور لاکھوں لوگ بے روزگارہوجائیں گے کیونکہ اس پرعملدرآمد ممکن ہی نہیں اگرحکومت کی جانب سے یہ فیصلہ واپس نہ لیا گیا توآئندہ کا لائحہ عمل جاری کریں گے اور اسکے خلاف بھرپوراحتجاج کریں گے۔انہوں نے کہا کہ منسٹری آف کامرس امپورٹڈ گاڑیوں پرنیا ایس آراوجاری کرکے تاجربرادری کا گلادبانا چاہتی ہے ہم ایسا نہیں ہونے دیں گے تاجربرادری پہلے ہی کئی قسم کے ٹیکسوں کے بوجھ تلے دبی ہوئی ہے،حکومت اپنے وعدے کے مطابق تاجربرادری کیلئے آسانیاں پیدا کرے اورنئے ایس آراوکے فیصلے کوفوری واپس لے ہم اسے کسی صورت میں قبول نہیں کریں گے۔
امپورٹڈ گاڑیوں پرجاری نئے ایس آراوکومسترد کرتے ہیں:یاسر جاوید
Jan 18, 2019