ہائیکورٹ نے چوکیداروں کو ماہوار300روپے تنخواہ کی ادائیگی کے خلاف کیس میںایڈووکیٹ جنرل پنجاب ،سئینر ممبر بورڈ آف ریونیو اور سیکرٹری بلدیات کو 6فروری کو طلب کرلیا

لاہور(وقائع نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے چوکیداروں کو ماہوار300روپے تنخواہ کی ادائیگی کے خلاف دائر کیس میںایڈووکیٹ جنرل پنجاب ،سئینر ممبر بورڈ آف ریونیو اور سیکرٹری بلدیات کو 6فروری کو طلب کرلیا ۔جسٹس شجاعت خان نے قرار دیاکہ کیا یہ ہریانہ کے شہری ہیں؟ کیوں نہ صوبہ کے چیف ایگزیکٹو کو طلب کیاجائے ۔لاہور ہائیکورٹ نے انجمن چوکیداران پنجاب کی درخواست پر سماعت کی درخواست گزار کی جانب سے ایڈووکیٹ اشتیاق چوہدری پیش ہوئے درخواست گزار کے وکیل نے دلائل میں کہاکہ پنجاب حکومت نے مزدور کی کم ازکم اجرت 16ہزار روپے مقرر کی ہے لیکن چوکیداروں کو صرف 300روپے ماہوار تنخواہ عرصہ دراز سے دی جارہی ہے۔

ای پیپر دی نیشن