لاہور (نامہ نگار)نواں کوٹ کے علاقہ میں ممانی کو چھیڑنے سے منع کرنے پر دو اوباش نوجوانوں نے 16سالہ لڑکے کو چھری سے وارکر کے قتل کر دیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق نواں کوٹ کے علاقہ ڈھولنوال کا رہائشی 16سالہ سلیمان شیزان فیکٹری کے قریب فرنیچرکی دوکان پرکام کرتا تھا۔ سلیمان نے اپنی ممانی کو چھیڑنے پر شفیق اور شکیل کو منع کیا تو شفیق اور شکیل نے طیش میں آکر چھری کے پے درپے وار کرکے سلیمان کو شدید زخمی کردیااورموقع سے فرار ہوگئے ہیں۔ زخمی سلیمان کو طبی امداد کے لیے ہسپتال لے جایا گیا ،مگر وہ جانبر نہ ہو سکا ۔