لاہور (خصوصی نامہ نگار)مسلم لیگ ن کی رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے سپریم کورٹ کا جرگہ اور پنچائت سسٹم ختم کرنے کے حق میں قرارداد جمع کرادی۔جرگہ اور پنچائت آئین کے آرٹیکل 4،8اور 25کے متصادم ہے۔جرگے دو فریقوں کے درمیا ن فیصلے نہیں ثالثی یا مفاہمت کراسکتے ہیں۔جرگہ کے نام پر کوئی شخص عدالتی کردار ادا نہیں کر سکتا۔قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے متعلقہ علاقوں میںنظر رکھیں اور ایف آئی آر کا اندراج یقینی بنائیں۔جرگہ اور پنچائت کا زیادہ رواج فاٹا اور قبائلی علاقوں میں تھا ۔25آئینی ترمیم کے بعد فاٹا کے پی کے کا حصہ بن چکا ہے ۔
جرگہ اور پنچائت سسٹم ختم کرنے کے حق میں مسلم لیگ ن کی پنجاب اسمبلی میں قرارداد
Jan 18, 2019