حزب اختلاف اہم قانونی معاملات پربات چیت کیلئے پارلیمنٹ کافورم اختیارکرے: فوادچودھری

Jan 18, 2019 | 09:26

ویب ڈیسک

وزیراطلاعات ونشریات فوادچودھری نے حزب اختلاف پرزوردیاہے کہ وہ این آر او لینے کی کوششوں سے گریز کرے اور اہم قانونی معاملات پربات چیت کے لئے پارلیمنٹ کافورم اختیارکرے۔

ایک نجی نیوزچینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ متعدد زیرالتواء بلوں پربحث درکار ہے ۔لیکن حزب اختلاف کی جماعتیں صرف قومی احتساب بیورو پررائے زنی کرتی ہیں۔

وفاقی وزیرنے واضح کیاکہ پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ نون کے رہنمائوں کے خلاف موجودہ مقدمات گزشتہ ادوار حکومت میں درج کئے گئے۔

ایک سوال پرانہوں نے کہاکہ تحریک انصاف نے سندھ حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ مرادعلی شاہ مستعفی ہوجائیں اورناصرحسین شاہ یاکسی اور صوبائی رکن اسمبلی کوسندھ کے معاملات دیکھنے کیلئے مقررکیاجائے۔

وزیراطلاعات نے کہاکہ مرادعلی شاہ کو اُن اربوں روپے کی تفصیلات فراہم کرنی چاہئیں جو اومنی گروپ کے ذریعے بیرون ملک بھجوائے گئے۔

مزیدخبریں