موبائل کا پاس ورڈ نہ بتانے پر بیوی نے شوہر کو جلاکر مارڈالا

انڈونیشیا میں سفاک بیوی نے موبائل کا پاس ورڈ نہ بتانے پر شوہر کو زندہ جلا دیا۔اطلاعات کے مطابق یہ واقع انڈونیشیا کے مغربی نوسا ٹینگارا صوبے کے مشرقی لمبوک ریجنسی میں پیش آیا۔

 بتایا جاتا ہے کہ جھگڑے کا آغاز اس وقت ہوا جب 25سالہ بیوی الہام کہایانی( Ilham Cahyani ) نے اپنے چھبیس سالہشوہر دیدی پرنامہ ( Dedi Purnama)سے موبائل فون کا پاس ورڈ مانگا،جس پر شوہر نے پاس ورڈ بتانے سے انکار کردیا۔

 جس پر اسکی بیو ی غصے سے آگ بگولہ ہوگئی اور دونوں میں کافی جھگڑا ہوا جس پر شوہر نے اپنی بیوی کو مارا۔

اس دونوں میں ہاتھاپائی ہوئی اور بیوی نے قریب رکھے پٹرول کا کین اٹھا کر شوہر ڈال دیا اور اسے جلاڈالا ، ایک پڑوسی نے جب یہ منظر دیکھا تو اس نے موقع پر پہنچ کر آگ بجھانے کی کوشش کی تاہم اس دوران دیدی پرنامہ بری طرح جھلس گیا۔

بعدازاں اسے اسپتال پہنچایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دوروز بعد انتقال کرگیا۔پولیس نے ملزمہ کو گرفتار کرکے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن