نوشہرہ (نوائے وقت رپورٹ) وزیر دفاع پرویز خٹک نے جرگے سے خطاب میں کہا ہے کہ اتحادی جماعتوں کے ساتھ کامیاب مذاکرات ہوئے ہیں۔ اتحادیوں کے بیشتر نکات پر ان کے تحفظات دور کر دیئے۔ اتحادی جماعتوں کے ساتھ بات چیت کا سلسلہ جاری ہے۔ حکومت کو پہلے خطرہ تھا نہ اب کوئی خطرہ ہے۔ تحریک انصاف کی حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی۔