سزا یافتہ پہلے خود کو پیش کرے‘ سپریم کورٹ میں مشرف کی سزا کیخلاف اپیل اعتراض کے ساتھ واپس

اسلام آباد (نیٹ نیوز) سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کی سنگین غداری کیس میں خصوصی عدالت کے فیصلے کیخلاف اپیل اعتراض لگا کر واپس کر دی گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ رجسٹرار آفس نے فیصلے کے خلاف سابق صدر پرویز مشرف کی اپیل اعتراض لگا کر واپس کر دی ہے اور کہا کہ سزا یافتہ جب تک خود کو قانون کے سامنے پیش نہ کرے اپیل دائر نہیں ہو سکتی۔ سابق صدر پرویز مشرف نے خصوصی عدالت سے سزائے موت سنائے جانے کا فیصلہ 16 جنوری کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...