کرتارپورراہداری پر علماء کے تحفظات دورکرنا احسن اقدام ہے:زاہد محمودقاسمی

لاہور(خصوصی نامہ نگار)مرکزی علماء کونسل کے چیئرمین زاہد محمود قاسمی نے کہا ہے کہ کرتار پور مینجمنٹ اتھارٹی کاعلماء ومشائخ کو اعتماد میں لینا اور تحفظات کو دور کرنااحسن اقدام ہے۔ملک کے جید علماء کرام نے کرتار پور مینجمنٹ اتھارٹی کی دعوت پر اس راہداری کا جو تفصیلی دورہ کیا ہے اس دورے میں شریک دینی جماعتوں کے قائدین اور علماء ومشائخ کے جو تحفظات تھے اس کو دور کرنے پر مینجمنٹ اتھارٹی کا شکریہ اداکرتے ہیں ۔ کرتار پور منصوبے کی تکمیل کو خطے میں اہم سنگ میل قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست پاکستان نے اس اقدام سے سکھ کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے افراد کے دل جیت لئے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن