کنٹری افیئرزآفیسر یوایس ایمبیسی کا دورہ جامعہ سراجیہ نعیمیہ

Jan 18, 2020

لاہور(خصوصی نامہ نگار) یو ایس ایمبسی کی کنٹری افیئرز آفیسر لیزا ہیلر نے گزشتہ روزدارالعلوم سراجیہ نعیمیہ کا دورہ کیا جہاں پرناظمہ جامعہ سراجیہ نعیمیہ نبیر ہ عندلیب نعیمی ودیگر نے ان کااستقبال کیا۔ انہوں نے دارالعلوم کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کیا۔ خصوصاً شعبہ ایکسٹرا انگلش پروگرام کی تعریف کی۔ اس شعبہ کی طالبات میں گھل مل گئیں۔ طالبات نے مختلف موضوعات پر مبنی لیز ہیلر سے سوالات کر کے آگہی لی۔اس موقع پر دارالعلوم سراجیہ نعیمیہ کی پرنسپل مسز نبیرہ عندلیب نعیمی نے مہمانان گرامی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں جامعہ کی تاریخ، شعبہ جات، نصاب اور دیگر پروگرام کے بارے میں آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ اب تک 100 سے زائد طالبات انگلش پروگرام سے مستفید ہو چکی ہیں۔ یو ایس اے ایمبسی کی کنٹری افیئرز آفیسر لیزا ہیلر ادارکی تعلیمی وفلاحی خدمات کرسراہتے ہوئے کہاکہ دارالعلوم سراجیہ اور نعیمیہ کی علمی روایت مضبوط تر ہیں۔مختلف زبانوں خصوصاً انگریزی کی تدریس سے طلباء و طالبات پر جدیدعلوم کے دروازے کھل جائیں گے۔ اس موقع پر پبلک افیئرز جیرڈ پنسی، ڈپٹی پبلک آفیسر برین برنڈل، ناظم اعلیٰ جامعہ نعیمیہ ڈاکٹر راغب نعیمی، محمد اقبال اور پروگرام کوآرڈینیٹر پروفیسر عبدالماجد بھی موجود تھے۔

مزیدخبریں