علاقہ ونہار کا میانی اڈا بے پناہ مسائل کا شکار ہو چکا ہے،عوامی حلقے

بوچھال کلاں (نامہ نگار) علاقہ ونہار کا میانی اڈا بے پناہ مسائل کا شکار ہو چکا ہے میانی اڈا بولہ چوک پر عوام کی بڑی تعداد نے یہاں ہمارے نمائندہ کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ اس چوک کے آس پاس 6ڈاکٹرز، ہوٹلز، شادی ہال اور متعدد وکشاپ بھی ہیں یہاں پارکنگ کا بندوبست نہ ہونے کی وجہ سے گاڑیاں سڑک پر کھڑی ہوتی ہیں جو حادثات کا سبب بنتی ہیں انہوں نے بتایا کہ یہاں چند دنوں میں متعدد حادثات میں درجنوں افراد زخمی ہو چکے ہیں انہوں کہا کہ میانی اڈا بولہ چوک سے تجاوزات ختم کرا کر پارکنگ کی جگہ بنائی جائے

ای پیپر دی نیشن