بھٹہ مزدور بچوں کے تعلیمی وظائف بحال کئے جائیں

مکرمی! بھٹہ مزدوروں کے بچوں کو ملنے والا ایک ہزار روپے وظیفہ ایک سال سے بند ہے جس کی وجہ سے والدین نے اپنے بچوں کو سکول بھیجنا بند کر دیا۔ گزشتہ دور حکومت میں بھٹہ مزدوروں کو ایک بچے کا ہزار روپے وظیفہ دیا جاتا تھا‘ تاہم اب ایک سال سے کسی بھی فیملی کو پیسے نہیں دیئے جا رہے۔ جنرل اور غیر رسمی سکولوں میں بچوں کی تعداد میں مسلسل کمی دیکھنے میں آرہی ہے۔ محکمہ کے اپنے اعدادوشمار کے مطابق 30 ہزار بچے سکول چھوڑ چکے ہیں اور اس بات کا خدشہ ہے کہ اگر مزید فنڈز نہ ملے تو مزید بچے بھی سکول چھوڑ کر جا سکتے ہیں۔ اس لئے حکومت سے مطالبہ ہے کہ اگر وہ تعلیم کو عام کرنا چاہتی ہے تو بھٹہ مزدوروں کی تعلیم کے فڈز فی الفور بحال کئے جائیں۔(رائو محمد محفوظ آسی ٹائون شپ لاہور)

ای پیپر دی نیشن