ختم نبوت پر غیرمشروط ایمان کے بغیر دین مکمل نہیںہوسکتا:مولانا محمد اسماعیل

لاہور(خصوصی نامہ نگار)ورلڈ پاسبان ختم نبوت گلبرگ کے زیراہتمام سالانہ تحفظ ختم نبوت کانفرنس مرکزی جامع مسجد لبرٹی مارکیٹ میں حافظ شعیب الرحمن قاسمی کی صدارت میںہوئی ۔مولانا محمداسماعیل ،علامہ محمد ممتازاعوان،پیرسید ولی اللہ شاہ بخاری، مولانا محمدمعاویہ حسن نے کہاکہ عقیدہ توحید وختم نبوت اسلام کی بنیادہیںجن پرغیرمشروط ایمان لائے بغیردین اسلام نا مکمل ہے۔ مقررین نے کہاکہ 1973ء کے متفقہ آئین کی تمام اسلامی شقوںاور ختم نبوت وناموس رسالتؐ قانون پرمکمل ومئوثرعملدرآمدیقینی بنایاجائے جوحکومت کا دینی وآئینی فرض ہے علماء نے وطن عزیزمیںفتنہ قادیانیت کی بڑھتی ہوئی ارتدادی سرگرمیوںپرگہری تشویش کااظہارکیااورکہاکہ انسدادفتنہ قادیانیت قانون پرعدم عملدرآمد سے انارکی پھیل رہی ہے جوکسی بڑی دینی تحریک کاروپ دھارسکتی ہے۔

ای پیپر دی نیشن