فیس بک پاکستان میں پولیو کےخاتمے میں مدد کرے گا

Jan 18, 2020 | 10:06

ویب ڈیسک

 فیس بک پاکستان میں پولیو کے خلاف جنگ میں ہر ممکن مدد کرے گا، پاکستان دنیا کے تین ممالک میں سے ایک ہے جہاں اب تک پولیو کا مکمل خاتمہ نہیں ہوسکا۔پاکستانی حکام نے فیس بک سے کہا ہے کہ وہ پولیو کے ویکسین کے خلاف مواد فیس بک سے ہٹائے، ویڈیو کے بارے میں کہا گیا ہے کہ یہ عمل پولیو کے خلاف مہم کو خراب کرنے کے مترادف تھا اور اس طرح پولیو ورکرز کی جان کو خطرہ پیدا ہوا۔محکمہ صحت کے مطابق فیس بک نے ایسی درجنوں وڈیوزہٹائی ہیں۔

فیس بک کے اعلیٰ سطحی وفد نے پاکستان انسداد پولیو پروگرام کا دورہ کیا اورفیس بک کے ریجنل ڈائریکٹر پبلک پالیسی رافیل فرانکیل نے معاون خصوصی صحت ڈاکٹر ظفرمرزا سے ملاقات کی۔معاون خصوصی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ فیس بک کے جاری تعاون سے ہم بہت جلد پاکستان کو پولیو سے پاک ملک بنا دیں گے،صحت کے شعبہ میں درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لئے فیس بک سے استفادہ کیا جا رہا ہے،ملاقات میں ڈاکٹر ظفر مرزا نے فیس بک پر منفی مواد کو بلاک کرنے اور تعاون کو سراہا۔انہوں نے مزید کہا کہ سال 2019 میں سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا نے انسداد پولیو پروگرام کو بہت زیادہ نقصان پہنچایا،وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پولیو کے خاتمے کیلئے پرعزم.

مزیدخبریں