قصور (نمائندہ نوائے وقت) راجہ جنگ میں نوعمر لڑکے نے گھریلو جھگڑے پر خودکشی کر لی۔ راجہ جنگ کے رہائشی سترہ اٹھارہ سالہ زین کاظمی کی اپنے گھر والوں کے ساتھ کسی بات پر تکرار ہوگئی۔ والدین نے اسے سختی سے ڈانٹ دیا۔ جس پر زین کاظمی دلبرداشتہ ہو گیا اور طیش میں آکر گھر میں رکھی زہریلی دوائی پی لی جس سے اسکی حالت غیر ہوگئی اور رائیونڈ ہسپتال میں دم توڑ گیا۔